پاس ادب
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - ادب کا لحاظ پاس، دوسرے کی عزت کا خیال۔ آیا خیال یار میں تعظیم کو اٹھا وحشت میں اور پاس ادب کیا ضرور ہے ( ١٨٧٨ء، بحر (نوراللغات، ١٠:٢) )
اشتقاق
مرکب اضافی ہے۔ فارسی سے اسم 'پاس' بطور مضاف اور عربی سے اسم 'ادب' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٨ء میں "نوراللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر